لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی کاوشوں سے فاسٹ بولر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزا جاری کردیا گیا۔
ذرائع کےمطابق پی سی بی کے شعبہ لاجسٹک کو محمد عامر کے لیے فلائٹ بکنگ کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے، اور ان کی جلد ڈبلن روانگی کے انتظامات کیے جارہےہیں۔
واضح رہے کہ ویزا مسائل کی وجہ سے محمد عامر ٹیم کے ساتھ ڈبلن نہیں جاسکے تھے۔ ٹیم ارکان کے ساتھ محمد عامر کی ویزا درخواست بھی جمع کروائی گئی تھی تاہم آئِرلینڈ ایمبسی نے انہیں ویزا دینے سے انکار کردیا تھا۔
پی سی بی نے اس حوالے سے مہمان کرکٹ بورڈ آئرلینڈ کو احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا، اور محمد عامر کی دوبارہ ویزا درخواست جمع کروائی گئَی۔ جس کے بعد اب انہیں کلیئرنس کے بعد ویزا جاری کردیا گیا ہے۔
محمد عامر کےویزے کو ممکن بنانے میں پی سی بی سربراہ محسن نقوی نے ذاتی دل چسپی لی جس کی وجہ سے پیسر کو کلیئرنس ملی ہے۔
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ
بالوں کی مخصوص مصنوعات گردے خراب کرسکتی ہیں، ماہرین
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد نئے کرایہ نامے مقرر
بڑھتی عمر کو سست کرنے والا پروٹین دریافت
پاکستان کی چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پرامید
ہنڈا کا الیکٹرک گاڑیوں میں بھاری سرمایہ کاری کرنے کا اعلان
پاکستان میں دوران زچگی ہر 50 منٹ میں ایک خاتون کے انتقال کا انکشاف
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کے اضافے سے 2414ڈالر کی سطح پر آگئی
دنیا کے مہنگے ترین اور خوبصورت میازاکی آم کی کراچی میں کاشت