بیجنگ: چین میں ایک خاتون کی 10 سال تک مسلسل بے لوث خدمت شوہر کو کومے سے زندگی کی طرف لے آئی۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق چین کے آنہوئی صوبے سے تعلق رکھنے والی سُن ہونگشیا کے شوہر 2014 میں دل کے دورے کے سبب کوما میں چلے گئے جس کے بعد وہ مسلسل 10 سال تک ان کی خدمت کرتی رہیں اور ہار نہیں مانی۔ ان کو ہمیشہ سے یقین تھا کہ ان کے شوہر اس ٹراما سے نکل آئیں گے۔
مقامی خبررساں ادارے کے مطابق برسوں تک کی جانے والی دیکھ بھال نے ان کے شوہر کو دوبارہ اٹھنے میں مدد دی۔
سوشل میڈیا پر اس جوڑے کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سُن ہونگشیا اپنے خاوند کے ہوش میں آنے کے بعد ان کے ساتھ بیٹھی ہیں۔ ان کے شوہر کے چہرے پر آنسو بہہ رہے ہیں اور ان کی اہلیہ ان کو گزشتہ چند برس کے متعلق بتا رہی ہیں۔
اہلیہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ بہت تھک چکی ہیں، لیکن ان کو لگتا ہے کہ ایک بار خاندان دوبارہ مل جائے تو ہر چیز بامعنی ہوجائے گی۔
وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا
100 سال سے زائد پُرانے 20 ہزار سِکوں کی نیلامی کا اعلان
بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش
وزیر خارجہ سے ترک ہم منصب کی ملاقات، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق
راشد نسیم نے دو دن میں 20 عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے
ہیلی کاپٹر حادثے سے چند لمحوں قبل ایرانی صدر کی آخری تصویر منظرعام پر آگئی
پریش راول کا ووٹ نہ ڈالنے والے بھارتیوں کو سزا دینے کا مطالبہ
نارووال میں لڑکیوں سے زیادتی کے دو ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک، بقیہ گرفتار
موجودہ حکومت اسی رستے سے آئی جس سے عمران خان آئے تھے، شاہد خاقان
سرکاری آسامیاں ختم، گاڑیوں کی خریداری بند؛ آئی ایم ایف کو کفایت شعاری منصوبہ پیش