اسلام آباد: ٹیلی کام کمپنیوں نے ملک میں 5 لاکھ 6 ہزار سے زیادہ نان فائلرز کی موبائل سِمز بلاک کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو یقین دہانی کرا دی گئی ہے کہ ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں 5 لاکھ 6 ہزار سے زائد نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کردی جائیں گی۔
چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ سے ٹیلی کام کمپنیوں کے عہدے داروں نے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے 5 لاکھ 6 ہزار سے زیادہ نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کی حامی بھری اور کہا کہ آئندہ چند روز میں نان فائلرز کی سِمز بلاک کردی جائیں گی۔
ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندوں نے چیئرمین ایف بی آر کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنیاں ملکی قوانین کی مکمل پاسداری کرتی ہیں۔ نان فائلرز کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے پیغامات ارسال کیے جائیں گے، جس کے بعد ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے نان فائلرز کی ایف بی آر سے کلیئرنس کے بعد موبائل سمز بحال کردی جائیں گی۔
وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا
100 سال سے زائد پُرانے 20 ہزار سِکوں کی نیلامی کا اعلان
بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش
وزیر خارجہ سے ترک ہم منصب کی ملاقات، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق
راشد نسیم نے دو دن میں 20 عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے
ہیلی کاپٹر حادثے سے چند لمحوں قبل ایرانی صدر کی آخری تصویر منظرعام پر آگئی
پریش راول کا ووٹ نہ ڈالنے والے بھارتیوں کو سزا دینے کا مطالبہ
نارووال میں لڑکیوں سے زیادتی کے دو ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک، بقیہ گرفتار
موجودہ حکومت اسی رستے سے آئی جس سے عمران خان آئے تھے، شاہد خاقان
سرکاری آسامیاں ختم، گاڑیوں کی خریداری بند؛ آئی ایم ایف کو کفایت شعاری منصوبہ پیش